حج سیزن کی مصروفیات ، سعودی ولی عہد کی جی سیون کانفرنس میں شرکت سے معذرت

image

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے اٹلی میں ہونے والی جی 7 کانفرنس میں جانے سے معذرت کر لی۔

جی 7 گروپ اقتصادی فورم ہے جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں، گروپ کا اجلاس اٹلی میں کل جمعہ سے شروع ہو گا جس میں سعودی ولی عہد نے بھی شرکت کرنا تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کر لی

سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد 14 جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کی وجہ سے سمٹ میں اپنی شرکت کو ممکن نہیں بنا سکیں گے جس کیلئے محمد بن سلمان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت بھی کر لی ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق اس سال حج کیلئے دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.