عالمی بینک نے پاکستان کیلئے مزید 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

image

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی ،رقم پنجاب میں تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر خرچ ہو گی۔

عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔

آئی ایم ایف نے ترقیاتی پلان مانگ لیا ، کے پی ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، جی بی کا شیئر کرنے سے گریز

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی داسو ڈیم کیلئے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی تھی۔ عالمی بینک کی جانب سے اضافی رقم کی فراہمی پاکستان میں ماحول دوست اور سستی پن بجلی پیدا کرنے کے لئے درکار فنڈنگ کے حوالے سے بہت بڑی پیشرفت ہے۔

پاکستان میں کسی بھی پراجیکٹ کے لئے ورلڈ بینک کی جانب سے یہ سب سے بڑی فنانسنگ کی سہولت ہے۔ فنانسنگ کی یہ رعایتی سہولت آئی ڈی اے اور آئی بی آر ڈی پر مشتمل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.