نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا ٹی ٹورئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ٹی 20ورلڈ کپ 2024کے بعد ٹریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ موجود ٹی 20 ورلڈکپ ان کا آخری ایونٹ ہو گا۔ خیال رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والا آئی سی سی ٹورنامنٹ نیوزی لینڈ کیلئے ایک بار پھر جیتنا خواب ہی بن کر رہا گیا۔ ٹیم سپر ایٹ کے مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی۔

حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

ٹرینٹ بولٹ 2011 میں اپنے ڈیبیو کیا۔ انہیں T20 ورلڈ کپ، ون ڈے ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کا تجربہ ہے۔ وہ 2014 سے اب تک چار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ کھیل چکے ہیں لیکن اس بار بھی ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

بولٹ نے نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کے خلاف 9 وکٹوں کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ یہ ان کا آخری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہے۔یوگنڈا کیخلاف ٹیم کی کامیابی کے بعد اسٹار پیسر نے کہا، ‘اگر میں اپنے بارے میں بات کروں تو یہ میرا آخری T20 ورلڈ کپ ہوگا۔ مجھے بس اتنا ہی کہنا ہے۔کیوی ٹیم اب گروپ سی میں اپنے آخری میچ میں پاپوا نیو گنی کا مقابلہ کرے گی جو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 34 سالہ بائیں ہاتھ کے باولر کا آخری میچ ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے سپر 8 سے باہر ہونے پر بولٹ نے کہا، ‘ہم یقینی طور پر ٹورنامنٹ میں ایسی شروعات نہیں چاہتے تھے۔ یہ ہضم کرنا مشکل ہے۔ ہمیں مایوسی ہے کہ ہم آگے نہیں بڑھ سکے، لیکن جب بھی آپ کو ملک کی نمائندگی کا موقع ملتا ہے، یہ ایک قابل فخر لمحہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ملک کے لیے کھیلنے کو لے کر ڈریسنگ روم میں بڑے فخر کا ماحول ہے۔ پچھلے کئی سالوں میں ہمارا ریکارڈ بہترین رہا ہے۔ بدقسمتی سے، ہم گزشتہ ہفتے اچھا نہیں کھیل سکے اور اہلیت سے باہر ہو گئے۔

بجٹ کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں کتنا ردوبدل ہوا؟ جانیے

ٹرینٹ بولٹ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں 60 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 81 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 114 ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے 211 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ان کے نام 317 وکٹیں ہیں جو انہوں نے 78 میچ کھیلتے ہوئے حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.