عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم، کرایوں میں من مانا اضافہ

image

کراچی: حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باجود ٹرانسپورٹ مافیا من مانے کرائے وصول کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے نام پر پبلک ٹرانسپورٹ مافیا نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے والے دونوں ہاتھوں سے لٹنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاڑکانہ جانے والے مسافروں سے 1500 کے بجائے 2500 روپے کرایہ لیا جا رہا ہے جبکہ نواب شاہ جانے والے مسافر سے بھی 500 اضافی کرایہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر پاکستانی شہری کے ذمے 15 ہزار روپے کا اضافی ٹیکس آیا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد کا کرایہ 5 ہزار ہے لیکن ٹرانسپورٹ مافیا مسافروں سے 7000 تک کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ حیدرآباد کا کرایہ 500 روپے ہے لیکن مسافروں سے ایک ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح دیگر شہروں میں بھی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ مافیا کے آگے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی بھی کی گئی لیکن اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پائے۔

شہریوں نے ٹرانسپورٹ مافیا کی من مانیوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے اس ضمن میں اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.