جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں ، ڈی جی محکمہ موسمیات

image

ڈی جی محکمہ موسمیات پاکستان مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں جولائی سے ستمبر تک معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ ملک میں جاری مون سون سیزن کے دوران معمول سے 8 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے جو ستمبر کے وسط تک جاری رہے گی۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ پنجاب میں 59 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے، خیبرپختونخوا میں ایک فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 18 فیصد، بلوچستان میں 28 فیصد،سندھ میں 62 فیصد اور گلگت بلتستان میں 63 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی سرگرمیاں بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سرفراز احمد کا وائٹ بال فارمیٹس کیلئے محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مشورہ

خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.