اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں 100فیصد اضافہ

image

اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں 100فیصد اضافہ ہونے سے میٹر کی قیمت 43ہزار سے بڑھ کر 65ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔لیسکو صارفین کو اے ایم آئی میٹر 43 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا اچانک پابندی لگنے کی وجہ سے مارکیٹ میں میٹرز کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار، ڈالر، یورو، پاؤنڈ مزید مہنگے ہو گئے

لیسکو کی جانب سے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کیلئے این او سی کا اجرا ء شروع کر دیا گیا ہے۔ گرین میٹر کا سٹاک ختم ہونے پر صارفین کو مارکیٹ سے خریداری کی اجازت دی گئی تھی۔

لیسکو کی جانب سے گرین بائی ڈائریکشنل میٹر کی تنصیب پر پابندی کا اطلاق یکم جولائی سے لیسکو کے تمام دفاتر میں کر دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.