نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے۔
بجلی کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق200 یونٹ تک کے صارفین 3 ماہ کیلئے اضافے سے مستثنٰی قراردئیے گئے ہیں۔
سیالکوٹ سے راولپنڈی کی موٹروے کو 4 کی بجائے 6 لین کرنے کا جائزہ لیں، عبدالعلیم خان
وفاقی حکومت نے بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا میں درخواست دی تھی،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا،نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا،،وفاقی حکومت نوٹیفیکشن جاری کرے گی،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی نے کل ہونے والا دھرنا مؤخر کردیا
301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے 39.15روپے ،401 سے500 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے 41.36 روپے،501 سے 600 یونٹ کا نیا ٹیرف 42.78 روپے،601 سے 700 یونٹ والوں کیلئے 43.92 روپے فی یونٹ مقررکیا گیا ہے۔
700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 48.84 روپے ہوگا،50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95 روپے ،51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرارہے۔