پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ

image

 حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات تیزکردیئے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاسپورٹ پرنٹ کرنیوالی نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔

خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کو مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

ذرائع کے مطابق ستمبر میں نئی مشینیں بیرون ملک سے منگوالی جائیں گی، 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1 گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ حکام کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹ تاخیر کا شکار ہے، پاسپورٹ میں تاخیر کی وجوہات کاغذ کی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.