ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی، سری لنکن کپتان مستعفی

image

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے کپتان نے استعفیٰ دے دیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 کپتان وینندو ہاسارنگا نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ان کا کپتانی سے دستبردار ہونا ٹیم کے بہترین مفاد میں ہے جس سے انہیں بطور کھلاڑی اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کا موقع ملے گا۔

ورلڈ کپ کی پرفارمنس سے متعلق رپورٹ بنائی نہ کسی کھلاڑی کی شکایت کی، اظہر محمود

سری لنکن بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وینندو ہاسارنگا بطور کھلاڑی ٹیم کا اہم حصہ رہیں گے۔ یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم سپر ایٹ کے لیےکوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

اس سے قبل سری لنکا کے ہیڈکوچ کرس سلور ووڈ کا بھی استعفیٰ سامنے آچکا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.