190 ملین پاؤنڈ کیس، پرویز خٹک کا عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آگیا

image

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آ گیا۔

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ 2019 میں کابینہ میں مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی، شہزاد اکبر نے بتایا برطانوی اور پاکستانی حکومت کے مابین معاہدہ ہوا ہے۔

روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار، ڈالر، یورو، پاؤنڈ مزید مہنگے ہو گئے

انہوں نے بیان میں کہا کہ شہزاد اکبر نے کابینہ کے سامنے ایک بند لفافہ پیش کیا اور بتایا لفافے میں معاہدہ کی دستاویز موجود ہے، انہوں نے بتایا 190ملین پانڈ پاکستانی حکومت کو واپس کیے جائیں گے۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ معاملے پر مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیا، ہم نے اعتراض کیا معاہدے کے مندرجات سے آگاہ کیا جائے، شہزاد اکبر نے بتایا کہ معاہدہ خفیہ ہے، جس پر کابینہ کے اراکین خاموش ہوگئے، شہزاد اکبر نے بند لفافے کو اضافی ایجنڈے کے طور پر کابینہ میں پیش کیا۔

لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی

پرویز خٹک نے بیان میں مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اضافی ایجنڈے کی کابینہ سے باقاعدہ منظوری بھی لی، ریفرنس کے تفتیشی آفیسر نے بتایا معاہدے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، تفتیشی آفیسر نے بتایا تحریر پر رقم پراپرٹی ٹائیکون کو منتقل کرنے کا لکھا گیا تھا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ رقم کا کچھ حصہ پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.