دنیا کی پہلی سی این جی بائیک متعارف

image

ہمسایہ ملک بھارت میں دنیا کی پہلی سی این جی موٹربائیک لانچ کی گئی ہے۔

فریڈم 125 نامی اس بائیک کو مقامی آٹو کمپنی نے تیار کیا ہے۔بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق جہاں عام بائیک میں پیٹرول کا خرچہ 2 روپے 25 پیسے فی کلومیٹر آتا ہے وہیں اس سی این جی موٹر بائیک کی مدد سے یہ خرچہ 1 روپیہ فی کلومیٹر رہ جائے گا۔

پنجاب میں فروخت ہونےوالے آٹے کی پیکنگ کے قوانین میں تبدیلی

بائیک کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی این جی بائیک متعارف کرانے کا مقصد ایک طرف فیول کی بچت دوسری طرف ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانا ہے۔

فیچرز کی بات کریں تو کمپنی نے اس بائیک کو مضبوط فیچرز کے ساتھ تیار کیا ہے۔ موٹر سائیکل میں آرام کا خیال رکھا گیا ہے اور سیٹ سیگمنٹ میں سب سے لمبی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹائلنگ پر توجہ دی گئی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کی پیکیجنگ بھی دی گئی ہے اور مضبوط ٹریلس فریم اور منسلک مونوشاک دیا گیا ہے۔ کمپنی نے موٹر سائیکل میں ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس دیے ہیں جو کہ موجودہ وقت میں سب سے زیادہ مقبول فیچرز میں سے ایک ہے۔

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

قیمت کی بات کریں تو اس کی قیمت لگ بھگ 95 ہزار بھارتی روپے سے شروع ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.