کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ایپلی کیشن فوٹوز نے گوگل پلے اسٹور پر 10 ارب سے زائد بار ڈاؤن لوڈ ہونے کا سنگِ میل عبور کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2015 میں لانچ کی جانے والی گوگل فوٹوز ایپلی کیشن کمپنی کا پریمیئر پروڈکٹ بن چکی ہے۔
لانچنگ کے بعد سے یہ ایپ صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیو کے لیے ایک مکمل حب کی صورت اختیار کر چکی ہے جس نے اس کو لازمی ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی ٹی پی کی بانی کمپنی اوپن اے آئی کے ہیک ہونے کا انکشاف
اس ایپ میں صارفین اپنی فوٹوز کے لیے ایڈٹ، فلٹرز فیچر کے علاوہ میجک ایڈیٹر اور میجک اریزر جیسے جیمنائی سے چلنے والی فنکشنز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔