مخصوص نشستوں کا کیس: سپریم کورٹ کا خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم

image

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کےلیے اہل قرار دے کر پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے، انتخابی نشان سے محرومی کسی جماعت کا الیکشن میں حصہ لینے کاحق ختم نہیں کرتی، جن 39 امیدواروں کی وابستگی پی ٹی آئی سے دکھائی گئی وہ پی ٹی آئی کےہی کامیاب امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کوقومی اورصوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں ملیں گی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ 5 کے مقابلے میں 8 کی اکثریت سے دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ 8 ججز کا اکثریتی فیصلہ ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والے 13 رکنی بینچ نے کورٹ روم نمبر ایک میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 9 جولائی کو تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سرینا چوک سے ریڈ زون کی طرف سے آنے والا راستہ بند کر دیا گیا، نادراچوک سے ریڈ زون میں داخلہ بھی شناخت ظاہر کرنے سے مشروط کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.