ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

image

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم آواز‘‘ میں میزبان عادل نظامی نے راولپنڈی کی مارکیٹ کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ سولر پینلز کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔

پنجاب کے 21اضلاع میں7 سے 10 محرم کے دوران موبائل فونز بندش کیلئے خط ارسال

ایک دکاندار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سولرپلیٹ 50، 60 ہزار میں ملتی تھی اب وہ 20، 21 ہزار میں مل رہی ہے ،100 فیصد سے بھی نیچے ریٹ گر گیا ہے۔

مارکیٹ میں اس وقت چائنہ کی سولر پلیٹس فروخت ہورہی ہیں ، جن میں بھی اے بی سی گریڈ ہیں،سب سے اچھی سولر پلیٹ کا ریٹ 21 ہزار ہے جو ماضی میں ففٹی پلس میں فروخت ہوتی رہی ہے۔

باجوڑ ضمنی الیکشن:شکست پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا قرار، رپورٹ طلب

اگر آپ نے دن کے وقت سولر پر 4 پنکھے اور 4 لائٹس چلانی ہیں تو اس پر سولر پلیٹس کا خرچہ 50 سے 60 ہزار روپے آتا ہے ، اس سے پہلے یہی سولر پلیٹس ایک لاکھ 25 ہزار میں دستیاب تھیں۔

مارکیٹ میں سب سے زیادہ کسٹمر وہ آتا ہے جو چاہتا ہے کہ دن میں اے سی چل جائے ، دن میں اے سی چلانے کیلئے کم از کم خرچہ 2 لاکھ روپے کا ہے ، اس کیلئے 6 سولر پلیٹس کی ضرورت ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.