ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ، ایلون مسک کا ’’آئرن سوٹ‘‘ بنانے کا اعلان

image

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد “آئرن سوٹ” بنانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک کے بیان نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئرن مین اسٹائل کا دھاتی آرمر سوٹ تیار کرنے کی خواہش مند ہیں۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “شاید اب وقت آگیا کہ فلائنگ میٹل سوٹ کو آرمر سوٹ بنایا جائے”۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے 6 جی کمیونیکیشن کیلئے دنیا کا پہلا فیلڈ ٹیسٹ نیٹ ورک تیار کر لیا

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اُن پر بھی 2 حملے ہوچکے ہیں۔ حملہ آوروں کو ٹیسلا کے آفس سے 20 منٹ کی دوری پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کے بانی کا یہ تبصرہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 کی صدارت کے لیے حمایت کی پیشکش پہلی بار اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.