ماں کو جگر دینے والا لڑکا خود موت کا شکار کیسے ہوگیا؟ افسوس ناک واقعہ جس نے 2 لوگوں کی جان مشکل میں ڈال دی

image

جیسے والدین کا رشتہ اولاد کے لئے انمول ہوتا ہے اور بچپن سے جوانی تک بچوں کا ماں باپ سے بڑھ کر کوئی سہارا نہیں ہوتا. اسی طرح بوڑھے ہوتے والدین کے لئے بھی اولاد سے بڑھ کر کوئی سہارا نہیں ہوتا. شاید یہی سوچ عمر کی بھی تھی جو اس نے اپنی بیمار کے لئے اپنا جگر عطیہ کردیا لیکن پھر موت کے منہ میں چلا گیا.

چند ماہ پہلے شیخ زید ہسپتال میں عمر فاروق باجوہ نام کا نوجوان والدہ کو اپنا جگر عطیہ کرنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

سرگودھا کی ثروت سلطانہ کافی عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کے لیے جگر کی پیوند کاری کا مشورہ دیا تھا۔ ماں کی بیماری کا علاج سنتے ہی عمر نے اپنی والدہ کو اپنا جگر عطیہ کرنے کی پیشکش کی. البتہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث نوجوان طالب علم اس جمعےکو زندگی کی بازی ہار گیا۔

سرجری کے بعد پتہ چلا کہ عمر کو ہیپاٹائٹس ای تھا، اس لیے وہ پہلے ہی اپنی ماں کے لیے مناسب عطیہ دہندہ نہیں ہو سکتا تھا۔ لیکن ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ سے قبل عمر کی بیماری کی تشخیص نہیں کی اور اسے سرجری کے لیے کافی صحت مند قرار دیا۔ سرجری کے بعد عمر کی طبیعت بگڑ گئی۔ پورے ایک ہفتے تک بیماری سے لڑنے کے بعد عمر فاروق باجوہ کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہاموا جبکہ مزید یہ کہ عمر کی بیماری کی وجہ سے ان کی والدہ کی صحت مزید بگڑ گئی ہے۔ جگر کی مریضہ اب ہیپاٹائٹس کا بھی شکار ہیں جو آ. کے بیٹے کے جگر کے ذریعے ان میں منتقل ہوگیا تھا.

واضح رہے کہ اس سال شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا یہ تیسرا ناکام کیس ہے۔ عمر فاروق کے علاوہ ریاض حسین اور نسیم بی بی بھی کامیاب سرجری کی یقین دہانی کروائے جانے کے باوجود دم توڑ گئے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.