سپریم کورٹ نے دوسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

image

سپریم کورٹ نے 17 دسمبر 2023 تا 31مارچ 2024 تک کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 

رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں سپریم کورٹ نے 30 مرتبہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی، اصول طے کیا کوئی جج استعفی دے کر احتساب سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔

پی ٹی آئی پر پابندی معاملہ، پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کو شفاف ٹرائل کے حق سے محروم رکھنے پر ایکشن لیا، ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر فیصلہ دیا گیا، تاحیات نااہلی کے فیصلے کو ختم کیا گیا، پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں اصول طے کیا کہ خلع کیلئے اہلیہ کی رضامندی جاننا ضروری ہے۔17دسمبر سے 31 مارچ تک 5427 مقدمات درج ہوئے۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

رپورٹ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی سرکاری رہائش گاہ پر مور کی دو جوڑیاں تھیں، موروں کو وٹرنری معالج کی ضرورت تھی۔  وٹرنری ٹریٹمنٹ کے بعد سفید موروں کی جوڑی وائلڈ لائف کو دی گئی، رنگ برنگے موروں کی دوسری جوڑی کو کلرکہار میں موروں کی وادی میں بجھوا دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.