صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر، ڈاکیومنٹ بھیجنے میں مشکلات کا سامنا

image

صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر، ڈاکیومنٹ بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا مؤقف سامنے آگیا۔

واٹس ایپ پر ٹرانسلیشن کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پر معاملہ چیک کر رہے ہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ پر جلد ٹرانسلیشن کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر گوگل ٹرانسلیشن سسٹم کو منسلک کیا جائے گا اور مذکورہ سسٹم لائیو ٹرانسلیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔

یعنی صارف چیٹنگ باکس میں رہتے ہوئے ہی دوسری سمجھ میں نہ آنے والی زبانوں کے میسیجز کا ترجمہ پڑھ سکیں گے۔

فیچر کے تحت سیٹنگ میں جاکر میسیجز کو ترجمہ کرنے کے فیچر کو آن کرنا پڑے گا، جس کے بعد آنے والے میسیجز ترجمہ ہوجائیں گے۔

اسی فیچر کے تحت نہ صرف آنے والے میسیجز بلکہ بھیجے جانے والے میسیجز کو بھی دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کی سہولت پیش کی جائے گی۔

پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات میں اضافہ

ابھی مذکورہ فیچر ابتدائی ازمائشی مراحل میں ہے، دوسرے مرحلے میں اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا، جس کے بعد اسے ریلیز کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.