مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

image

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمدکے سلسلے میں اجلاس ہوا جس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بےجا تنقیدکا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی اور کمیشن نے استعفے کے مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا، الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا تھا، اس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پرگئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھاگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے جس کے نتیجے میں بیٹ کانشان واپس لیا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن پر الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نشستیں پی ٹی آئی کو واپس کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف (ن) لیگ نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.