عدالت نے شیرافضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے

image

راولپنڈی کی عدالت نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔ سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

شیرافضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ مصروفیت اور چالان پیش نہ ہونے کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔آئندہ تاریخ پر بھی عدالت میں پیش ہوں گا۔ عدالت نے کہا کہ فوجداری کیس ہے پیش ہونا ضروری ہے۔

شیرافضل مروت کی غیرحاضری پر عدالت نے 13 جولائی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے آج کی سماعت میں شیرافضل مروت کو 30 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور عدم پیشی پروارنٹ گرفتاری بحال ہونے کا حکم دیا تھا۔ شیرافضل مروت پر بغیر منظوری تعمیرات کا کیس درج ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.