جسٹس( ر) مظہر میاں عالم خیل نے بھی ایڈہاک جج بننےسے معذرت کر لی

image

جسٹس( ر) مظہر میاں عالم خیل نے بھی ایڈہاک جج بننےسے معذرت کر لی ہے۔

جسٹس( ر) مظہر میاں عالم خیل نے معذرت سے متعلق جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کر دیا،جسٹس( ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر )مقبول باقر بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ میری رائے میں ایڈہاک ججز تعینات ہونے چاہئیں،ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی آئین اجازت دیتا ہے۔

ایڈہاک ججز جوڈیشل کمیشن نے مقرر کرنے ہیں،جوڈیشل سسٹم کی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم کے حق میں ہوں،آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

انہوں نے مزید بتایا کہ اپریل کے آخر یا مئی کے اوائل میں چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.