گلوبل ٹی20لیگ،بابراعظم،محمد رضوان اورشاہین آفریدی کواین او سی جاری نہ کرنےکافیصلہ

image

پی سی بی نے گلوبل ٹی20لیگ کیلئے بابراعظم،محمد رضوان اورشاہین آفریدی کواین او سی جاری نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیگر کھلاڑیوں کے علاوہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی جانب سے گلوبل ٹی 20 ایونٹ کے لیے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

اگست 2024 سے مارچ 2025 کے عرصے میں پاکستان کے مصروف کرکٹ کیلنڈر کو مدنظر رکھنے کے بعد، جس میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز اور اگلے سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 شامل ہیں، اور تینوں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد ، ان کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی ٹی بندش :پاکستان میں بھی مائیکرو سافٹ کے صارفین متاثر ہوئے، پی ٹی اے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’’تینوں آل فارمیٹ کے کرکٹرز ہیں اور توقع ہے کہ ان کی خدمات آئندہ آٹھ ماہ میں درکار ہوں گی جس کے دوران پاکستان نو ٹیسٹ، 14 ون ڈے اور نو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔ پی سی بی کی ورک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے مطابق، یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ کینیڈا میں ہونے والے آئندہ ایونٹ کو چھوڑ دیں تاکہ وہ اس سیزن کے لیے اپنی بہترین ذہنی اور جسمانی حالت میں ہوں۔‘‘

جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری

اس سے قبل پی سی بی نے اسی بنیاد پر دی ہنڈریڈ کے لیے نسیم شاہ کو اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔پی سی بی نے آصف علی، افتخار احمد، محمد عامر اور محمد نواز کے لیے این او سی کی منظوری دے دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.