ابوظہبی پورٹس کا کراچی کی بندرگاہ میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

image

ابوظہبی پورٹس کراچی کی بندرگاہ میں آئندہ 10 برسوں کے دوران 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ابوظہبی پورٹس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خرم عزیز خان اور ان کے وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والا جدید اور تمام ضروری سہولیات سے لیس ملٹی پرپز ٹرمینل آئندہ دو برس میں مکمل ہو جائے گا۔

سونا سستا ہو کر 2 لاکھ 51 ہزار روپے تولہ ہو گیا

وفد نے وزیرِاعظم کو کراچی کی بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل کی سہولیات میں بہتری کے لیے کمپنی کی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔بریفنگ کے مطابق کنٹینر ٹرمینل کے منصوبے میں ایکسس کنٹرول، خودکار گیٹس، برتھ میں مزید 200 میٹر کی توسیع، کرین ریل ٹریک اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔

ٹرمینل پر نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن تک کے مال بردار جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے جس سے بندرگاہ پر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید مشینری سے بندرگاہ پر سامان اور کنٹینرز کے انتظام کو بہتر کیا جائے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کنٹینرز کے نظام کو بہتر کرکے کلیئرنس کیے لیے درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے، ابوظہبی پورٹس کے ساتھ معاہدے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

وزیرِاعظم نے ریلوے حکام کو منصوبے کو فعال بنانے اور ٹرمینل سے سامان کی ترسیل کو بہتر کرنے کے لیے مال بردار بوگیوں اور ضروری رولنگ سٹاک کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔شہباز شریف کے مطابق ابوظبی پورٹس کے ساتھ معاہدے کا مقصد شفافیت، استعداد کار میں اضافہ اور پورٹ آپریشنز کی بہتری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.