ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری

image

مسلسل گراوٹ کے بعد پاکستانی روپے کی قدر بحال ہونے لگی ، ایک ہفتے میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی کرنسی 27 پیسے سستا ہوا جو 278 روپے 40 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر آگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ طے ہونے پر روپے پر پریشر کم ہوا جس کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی گئی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50پیسے کی سطح پر مستحکم رہا۔

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے10 پیسے کا ہو گیا

ایک ہفتے میں دوسری بڑی کرنسیوں کی قیمت میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ، یورو 76 پیسے سستا ہونے کے بعد 304.24 روپے، برطانوی 1 روپے 91 پیسے کی کمی سے 361.62 روپے پر آگئی ۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 6 پیسے کمی سے 76.29 روپے جبکہ سعودری ریال 7 پیسے کم ہوکر 74.51 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہو گیا۔ آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے پر آ گئی ہے ، اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 14 ہزار 335 روپے پر آ گئے۔

ابوظہبی پورٹس کا کراچی کی بندرگاہ میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 400 ڈالر ہو گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کے اضافے کے بعد 2920 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.