سونے کی قیمت گر گئی.. فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

image

گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب واضح کمی سامنے آئی ہے. صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اب فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے.

10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے.

جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی سے 2443.41 روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 1600روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.