محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی

image

آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ان بارشوں سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اور 24 جولائی کے دوران مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر، سوات، بونیر، کرم ، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں موسلادھا بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.