پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے: وزارت داخلہ

image

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں چھاپہ مارا گیا اورچھاپہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے نے مارا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق چھاپے کے دوران رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، اس معاملے پر جے آئی ٹی بنائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا اور مرکزی ترجمان رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان بھی ضبط کرلیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.