انتشاری ٹولے کیخلاف سخت کارروائی قومی مفادات کا تقاضا ہے: مریم نواز

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ سازی کا اعتراف کرلیا، شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کیا جانا چاہیے، شرپسند اور انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ زمان پارک دہشتگردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنا رہا جہاں پیٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی، 4 ماہ ٹانگ پرپلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بلآخر 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ نے منصوبہ بندی اور سہولت کاری کا اعتراف گناہ کرلیا، یہ جماعت نہیں بلکہ انتشاری ٹولہ ہے اور انتشاری ٹولے کا مقصد صرف شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ کیسا پر امن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ائیرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤس جلایا گیا اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی، اس جماعت نے پولیس کے سرپھاڑے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنا، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی اس بڑی سازش کا حصہ ہیں، دوست ممالک کی قیادت کے خلاف بدزبانی کی گئی، اس جماعت نے اپنے دھرنے سےچینی صدر کا دورہ نہ ہونے دیا، اس جماعت نے 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے، سپریم کورٹ کی دیواروں پرگندے کپڑے دھوئے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.