حکومت نے اصولی طور پر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا: عطا تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے اصولی طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اپوزیشن جماعت پر پابندی کے فیصلے کے حوالے سے حکمران اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس بات کو بہت سے لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے اعتراف جرم کے طور پر دیکھ رہے ہیں، اس تناظر میں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کی کوششیں زور پکڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک روز قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے اپنی گرفتاری کی صورت میں جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال دی تھی۔

تاہم عمران خان کی قانونی ٹیم اور پارٹی ترجمانوں کو یہ واضح کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کہ ان کا مطلب ایک ’پرامن احتجاج‘ تھا۔ دوسری جانب، پی ٹی آئی کے مخالفین نے عمران خان کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے اصولی طور پر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ہم نے اصولی طور پر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن پابندی لگانے کے لیے (حکومتی اتحادیوں کے درمیان) وسیع تر اتفاق رائے کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل حکومت نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اپوزیشن جماعت پر پابندی کے فیصلے کے حوالے سے حکمران اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے۔

لیکن اب، پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی 12 جولائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دی گئی تھیں اور اسے پارلیمانی پارٹی کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.