پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ کنکشن کے ماہانہ چارجز میں 10 فیصد کا اضافہ

image
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے براڈ بینڈ سروسز کے نرخ میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق یکم اگست 2024 سے انٹرنیٹ کنکشن کے ماہانہ چارجز کو بڑھا کر 4230 روپے کر دیا جائے گا۔ یکم اگست سے ملک کے مختلف حصوں میں براڈ بینڈ سروسز کے نرخوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل ،ٹیلی نار انضمام سے صارفین کیلئے قیمتیں بڑھ جائینگی، سی سی پی

پی ٹی سی ایل کی طرف سے اپنے صارفین سے شیئر کی گئی اطلاعات کے مطابق یکم اگست سے براڈ بینڈ سروسز کا ماہانہ بل 10 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ملک کے بعض حصوں کے لیے یہ اضافہ مؤثر ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریشنل لاگت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس وجہ سے پی ٹی سی ایل کو فکسڈ انٹرنیٹ سروسز کے ٹیرف میں اضافہ کرنا پڑا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.