پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ روف حسن و دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسرنے رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ابھی تک ریکور نہیں ہوئے، ای میل اکاؤنٹ لاگ ان کرنے ہیں، پیسوں کے عوض لوگ واٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں، بیرون ملک سے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا ملزمان کے موبائل سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس ملے ہیں، رؤف حسن سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہی کرتے ہیں، رؤف حسن کی جانب سے سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایات دی جاتی ہیں۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے، ہمارے پاس سوشل میڈیا کا ایک ہی ٹیکنیکل ماہر ہے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس جانچنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے رؤف حسن سمیت 9 شریک ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ پولیس نے رؤف حسن کو 4 روز قبل پی ٹی آئی کے اسلام آباد سیکرٹریٹ سے حراست میں لیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.