انڈین شہر نوئیڈا میں گھروں سے قیمتی سامان چرانے والا ’پکوڑا گینگ‘ سرگرم

image

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں چوروں کا ایک گینگ سرگرم ہے جو گھروں سے قیمتی چیزوں کی لوٹ مار کرنے سے قبل پکوڑوں پر ہاتھ صاف کرتا ہے۔

اے ڈی پی کی ایک خبر کے مطابق انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں حالیہ دنوں میں چوروں کے ایک گروہ نے ایک درجن سے زائد گھروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے لاکھوں روپوں کا قیمتی سامان چرانے کے ساتھ ساتھ پکوڑے بھی کھائے ہیں۔

اس واقعے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم چوروں کے گروہ کے طریقہ واردات نے خوب توجہ حاصل کی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق چور واردات کے دوران فریج سے کھانا تلاش کرتے ہوئے بھی پائے گئے ہیں۔

خبر کے مطابق چوروں کی جانب سے جائے واردات پر پکوڑے تَل کر کھائے جاتے ہیں جبکہ یہ چور ان گھروں میں کئی گھنٹے گزارتے ہیں اور پان کھا کر تھوکتے ہیں۔

نوئیڈا پولیس کا کہنا ہے کہ ’نوئیڈا کے سیکٹر 87 کے جنتا فلیٹس سے چھ سے سات یاسے واقعات کی رپورٹ درج ہوئی ہے۔‘

پولیس کی جانب سے چوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب لٹنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے زیورات، پیسے اور دوسری قیمتی چیزیں چرائی گئی ہیں۔

پکوڑہ گینگ کا طریقہ وارداتچوری کی اس واردات میں متاثر ہونے والے افراد میں سے ایک ’شری رام ترپاٹھی‘ بھی ہیں جن کے 40 لاکھ انڈین روپے سے زائد مالیت کے زیوارت، کیش اور دوسری قیمتی چیزیں چوری ہوئی ہیں۔

چوروں کی جانب سے ’شری رام ترپاٹھی‘ کے گھر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ دوسری ریاست مدھیہ پردیش میں تھے۔

چوروں نے سب سے پہلے ان کے گھر کے دروازے کا تالا ایسے ہتھیاروں کو استعمال کرتے ہوئے توڑا جن سے شور پیدا نہیں ہوتا۔ واردات کے دوران چوروں نے ’شری رام ترپاٹھی‘ کے گھر میں پکوڑے تل کر کھائے اور پھر قیمتی اشیا لوٹ کر چلتے بنے۔

یہ مشاہدے میں آیا ہے کہ چوری کی ایک درجن سے زائد وارداتوں میں ایسا ہی طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔

اسی طرح سے چور نوئیڈا کے سیکٹر 25 میں رہنے والی ’رچا باجپائی‘ کے  گھر میں بھی گھسے اور ان کے تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرا کر لے گئے۔

ریچا کے مطابق ان کے گھر میں موجود فریج  سے چوروں نے پانی کی کئی بوتلیں خالی کیں، وہاں بیٹھ کر بیڑی پھونکی، پان کھایا اور پھر واش روم میں پان کے تھوک پھینک کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب نوئیڈا پولیس کے ڈی سی پی ’ہری دیش کھاتریا‘ کا کہنا ہے کہ ان وارداتوں کی روک تھام اور چوروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جلد ہی اس گینگ کو گرفتار کر لیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.