ڈالر کے مقابلے میں انڈین روپیہ ایک مرتبہ پھر کم ترین سطح پر

image
رواں ہفتے ایک مرتبہ پھر ڈالر کے مقابلے میں انڈین روپیہ اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈین روپے کے قدر گرنے کی وجہ تیل کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کی مارکیٹ سے خریداری بتائی جا رہی ہے۔

جمعے کی صبح تقریباً ساڑھے دس بجے تک امریکی ڈالر کے مقابلے میں انڈین روپے کی قدر 83.7175 تھی جو کاروبار کے آغاز پر 83.7250 کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

رواں ہفتے کے پانچ لین دین کے سیشنز میں سے چار مرتبہ روپیہ کم ترین سطح پر آیا۔

غیرملکی سرمایہ کاروں نے منگل سے لے کر اب تک ایک ارب ڈالر مالیت کے حصص کی فروخت کی ہے، حکومت نے سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع  پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

جمعے کو ڈالر انڈیکس ایک سو چار اعشاریہ دو ریکارڈ کیا گیا۔

چینی کرنسی یوآن میں اتار چڑھاؤ چینی اور مقامی کرنسی کے درمیان تجارت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، جس سے انڈین روپے پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ روپے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا اور ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے روپے کی قدر میں کمی کو کنٹرول کرنے کا امکان ہے۔

جاپانی ایم یو ایف جی بینک کے کرنسی کے سینیئر تجزیہ کار مائیکل وان نے کہا ہے کہ فیڈرل ریزرو ستمبر سے اپنی شرح میں کٹوتی کا سلسلہ شروع کر دے گا اور اس مہینے کا فیڈرل اجلاس اہم ہو سکتا ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.