مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی قابل عمل راستہ ہے، امریکی نائب صدر

image

واشنگٹن: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی قابل عمل راستہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی۔

کملا ہیرس نے کہا کہ ملاقات میں غزہ میں اموات پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی قابل عمل راستہ ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، وارننگ جاری

وائٹ ہاؤس کے ترجمان برائے قومی سلامتی جان کربی کے مطابق ملاقات میں غزہ امن معاہدے پر اختلاف کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ امن مذاکرات، یرغمالیوں کی رہائی اور ایران سے خطرے پر بات کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تنازع کے لبنان تک پھیلنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں فاصلہ موجود ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.