مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

image

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، ٹھوکر نیاز بیگ، ڈیفنس روڈ، ڈیوس روڈ، مغلپورہ، گوالمنڈی، لکشمی چوک اور اطراف میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت مختلف مقامات پر بھی جم کر بادل برسے۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کا دھرنا و احتجاج، ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کر دیا

کراچی میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی کے علاقے طارق روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش جبکہ ملیر اور کورنگی میں بوندا باندی ہوئی، راولپنڈی میں بھی بادل کھل کر برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شام/رات کے دوران جنوبی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی/ جنوبی پنجاب میں بھی چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کے علاوہ شام، رات کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس رہے گا۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں چند مقا مات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ جبکہ شام/رات کے دوران شیخوپورہ،ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،نورپورتھل، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر،پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر،کرم، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اوروزیرستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اڈیالہ جیل کے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے ہی اقتدار تک پہنچنا ہے، عظمیٰ بخاری

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی،سبی، خضداراور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ بونداباندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.