پیرس اولمپکس 2024، غلطی پر غلطی، جنوبی کوریا کا تعارف شمالی کوریا کے طور پر کرا دیا گیا

image

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب مذاق بن گئی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اولمپکس کا جھندا الٹا لہرانے کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا کو بطور شمالی کوریا متعارف کروا دیا گیا۔

دریائے سین پر منعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر جوں ہی جنوبی کوریا کی ٹیم کشتی میں اپنا پرچم لہراتے ہوئے داخل ہوئی تو اناؤنسر نے فرانسیسی اور انگریزی، دونوں زبانوں میں جنوبی کوریا جمہوریہ کوریا کو ڈیموکریٹک عوامی جمہوریہ کوریا یعنی شمالی کوریا کے سرکاری نام کے طور پر متعارف کرایا۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ جنوبی کوریا سے قبل جب شمالی کوریا کی ٹیم کشتی پر سوار ہوکر اپنا پرچم تھامے مرکزی تقریب میں آئی تھی تب بھی یہ ہی نام صحیح طریقے سے اناؤنس کیا گیا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے بعد سے تقسیم ہیں اور حال ہی میں دونوں ریاستوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ بھی ہوا ہے۔

پیرس اولمپکس کی مشعل روشن

دریں اثنا جنوبی کوریا کی وزارت کھیل نے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فرانسیسی حکومت کو باضابطہ شکایت درج کروانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔تاہم اولمپک منتظمین نے اس غلطی پر پہلے ہی معذرت کرلی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کورین زبان میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم افتتاحی تقریب کے دوران جنوبی کوریا کے وفد کے تعارف میں ہونے والی غلطی پر معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا، جسے رسمی طور پر جمہوریہ کوریا کہا جاتا ہے، اس سال اولمپکس میں ان کے 143 کھلاڑی مختلف ٹیموں کی شکل حصہ لے رہے ہیں، جو 21 مقابلوں میں شرکت کریں گے دوسری جانب شمالی کوریا نے 2016 کے بعد پہلی بار16 کھلاڑی اولمپکس میں بھیجے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.