آئیں ملکر معاملات کو سلجھائیں ، حکومت کی پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش

image

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کر دی۔

وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کے دوران مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر بیٹھیں ، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں ، آپ کہتے ہیں ملک گیر پہیہ جام کریں گے، بات کرو ، برباد مت کرو، سلجھاؤ ، ملک کو الجھاؤ نہیں ، ہمیں ہٹانا ہے تو ہٹا دیں، جب پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئیں ہم آپ کی سپورٹ کریں گے، حکومت بنائیں تو آپ نے کیوں حکومت نہیں بنائی۔

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اعظم نذیر تارڑ کا سپریم کورٹ فیصلے پر ردِعمل

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3 چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے؟ کپتان نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیلوں نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، کپتان نے کہا قبر تک پیچھا کریں گے، چیلوں نے9 مئی انجام دے دی۔

تلخ فیصلے نہ کیے تو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، شہباز شریف

وفاقی وزیر نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ، پچھلے دنوں ٹرینڈ چلا تھا کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، کپتان نے کہا کہ امریکا سازش کررہا ہے اور سائفر لہرایا ، لوگوں نے بھی کہا کہ امریکا تو ہمارے ملک کے خلاف ہے، اس نے ہماری آئین اور ملک کو پامال کیا ہے، فوج ہمیں بچائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کر رہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں ، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ن لیگ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرا رہی ہے،  انہوں نے واضح بیان دیا کہ ملک تباہ کر دیں گے،اور وہ کررہے ہیں، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، ہم کہتے ہیں دہشتگردی کو ختم کریں اور آپ کہتے ہیں ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

اتحادیوں کے تحفظات ، وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ موخر کر دیا

انہوں نے کہا کہ آج آپ اُدھم مچارہے وہ آپ اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں ، ہمیں ہٹانا ہے ہٹا دیں ،ملک ایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہو جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.