پنجاب سے مرغی کی نقل وحرکت پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

image

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب سے مرغی کی نقل وحرکت پر پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پولٹری ایسوسی ایشن نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پنجاب سے مرغی دوسرے صوبوں میں نہیں جانے دی جا رہی۔

چکن کی 80 فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مرغی کی قیمت آسمان پر جا چکی ہے۔

مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا، سبزی و پھلوں کے نئے نرخ مقرر

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب سے چکن کی نقل وحرکت نہ ہونے سے مرغی کا کاروبار کرنے والوں کو نقصان ہو رہا ہے، بین الصوبائی مسائل دیکھنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پنجاب سے چکن کی نقل وحرکت کی پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.