190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

image

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں عدالت نے استفسار کیا کہ سماعت کا وقت 10 بجے مقرر ہے، وکلاء صفائی کہاں ہیں؟

عمران خان جیل سے چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخاب کی دوڑ میں شامل

معاون وکیل خالد یوسف چوہدری بولے کہ وکلاء باہر موجود ہیں، تھوڑی دیر میں عدالت پیش ہوں گے۔ وکلا صفائی کے عدالت میں موجود نہ ہونے کے باعث کارروائی ایک گھنٹے کے لیے مؤخر کی گئی۔

10 بجے سماعت کے موقع پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے وکلاء صفائی کے انتظار کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت بنا کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی  کر دی  گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.