چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کا امکان

image

پاکستان کو مالی سال 2024-25 کے لیے چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے رو ل اوور ہونے کی توقع ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وزارت اقتصادی امور کے ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک سے تیل اور اشیاء کے لیے 500 ملین ڈالر کی سہولت کی توقع ہے،تاہم سعودی عرب کی جانب سے موجودہ آئل کریڈٹ کی سہولت میں توسیع کی کوئی توقع نہیں ہے۔

وزارت کے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کو اس سال 20.8 بلین ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں کا سامنا ہے۔

2023 میں جنیوا ڈونر کانفرنس نے 10.7 بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک صرف 3 بلین ڈالر ہی ملے ہیں۔ پاکستان ڈونر کانفرنسوں میں کیے گئے وعدوں کی بنیاد پر فنڈنگ ​​حاصل کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

مزید برآں، پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے 1 بلین ڈالر کے قرض کی توقع رکھتا ہے۔

توقع ہے کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک N-5 منصوبے کے لیے فنانسنگ فراہم کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.