فیصلے ہم خود کریں گے ہمارے فیصلے کوئی اور نہیں کرےگا ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشتونوں کی ایک تاریخ ہے،پاکستان کوآزاد کرانے میں پشتونوں کا بہت بڑا کردار ہے۔

بنوں میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں خیبرپختونخوا کے عوام نے بڑی قربانیاں دیں،غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخو اکے عوام نے بہت نقصان اٹھایا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ

فیصلے ہم خود کریں گے ہمارے فیصلے کوئی اور نہیں کرےگا ،بنوں کے عوام اور مشیران نے انتظامیہ کیساتھ تعاون کر کے مزید نقصان سے بچایا،امن  کمیٹی بنائی گئی جس نے اپنے نکات بھیجے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدرسے کے بچےہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں ،ہم نےبجٹ میں بھی مدارس کیلئے پیسہ رکھا ہے ،مدرسے کے بچوں کو ہم دنیاوی تعلیم بھی دیں گے،نوجوانوں کیلئے روزگار پیکج میں مدارس کے بچوں کا بھی حق ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈگریوں کے حامل اساتذہ نےترقی کا حق حاصل کرلیا

میں نے پہلے دن کہا تھا اصلاح کر لو،جو نہیں کرے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی،شہدا کے بارے میں غلط باتیں کی جاتی ہیں تو دل میں درد ہوتا ہے،فوج اور پولیس کے شہدا نے ہمارے لیے جانیں دیں۔

آپ نے شہدا کے خاندانوں کی دل آزاری نہیں ہونے دینی ،شہدا کا ساتھ دیں گے تو وہ اس دھرتی کیلئے جانیں دیتے رہیں گے۔

پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ،میرے عوام میری ذمہ داری ہے ،میرے عوام کی عزت میری عزت ہے ،کرپشن کیخلاف عوام میری ٹیم ہیں۔منشیات فروشوں اور کرپشن لینے والوں کو مت چھوڑیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.