ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، وفاق سے صوبے کا پیسہ نکلوا کر رہوں گا ، علی امین گنڈا پور

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے کہ نیوٹرل ہو جائیں ، صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے، وفاقی حکومت سے پیسہ نکلوا کر رہوں گا۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بہت سارے پراجیکٹ ہماری حکومت میں شروع ہوئے، فیصلہ کیا ہے پہلے تمام پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے پھر نئے پراجیکٹ شروع کریں گے۔

نواز شریف اور آصف زرداری غلط رخ میں کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی مظلوم ہیں، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ ہمارے600 پراجیکٹ ہیں جو ہم مکمل کرنے جا رہے ہیں، بنیادی کاموں پر فوکس کرکے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی، ایپکس کمیٹی میں سب کی موجودگی میں فیصلے ہوئے، ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت بہت کم تھی، معاشی حوالے سے ملک کے حالات اچھے نہیں ، ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے ، غریب آدمی کیلئے منصوبے لارہے ہیں۔

گورنر ہائوس کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا ، پی ٹی آئی سے بات کیلئے تیار ہیں ، فیصل کنڈی

انہوں نے  کہا کہ ہمیں اپنے اندر برداشت پیدا کرنی ہے، پولیس میں ہمارا یا آپ کا بھائی ہے، ٹریفک پولیس سے درخواست ہے غریب کا چالان مت کریں، بڑی گاڑی رکھنے والے کو زیادہ چالان ہونا چاہیے.

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشتگردی کے باوجود پولیس کے جوان بہترین کام کر رہے ہیں، شہدا کے پیکج کے حوالے سے معاملات اسمبلی میں پیش کریں گے۔ پولیو ورکرز، پولیس ،اساتذہ  شہداء کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔

پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے، بیرسٹر گوہر

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک لاکھ لوگوں کو سولر سسٹم فراہم کر رہے ہیں، 50 ہزار افراد کو فری سولر سسٹم دیں گے۔ بجلی کے معاملے پر امیروں پر ہاتھ ڈالنا چاہتےہیں ، غریب کتنی بجلی چوری کر لے گا ؟ یونیورسٹی وہاں بننے کی ضرورت ہے جہاں ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.