جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامند

image

سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ 

صدر مملکت آصف زرداری دو ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں جن میں جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس (ر) سردار طارق مسعود شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کے4 ممبران کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مخالفت

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے کے لیے معذرت کرلی تھی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جس کے بعد جسٹس (ر) مشیر عالم، جسٹس (ر) مقبول باقر نے معذرت کر لی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.