کارکنوں کی ڈی چوک میں گرفتاریوں اور رکاوٹوں کے بعد جماعت اسلامی کا پلان بی سامنے آ گیا ہے۔
جماعت اسلامی نے 3مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے ،مری روڈ راولپنڈی پر دھرنا دیا جائے گا، امیر العظیم قیادت کریں گے۔
ایسوسی ایٹ ڈگریوں کے حامل اساتذہ نےترقی کا حق حاصل کرلیا
زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنا دیا جائیگا،زیرو پوائنٹ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کریں گے،نائب امیر لیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، صوبائی اور اسلام آباد کی قیادت شریک ہو گی۔
جماعت اسلامی کا تیسرا احتجاجی دھرنا 26 نمبر چونگی پر ہو گا،نائب امیر ڈاکٹر عطا الرحمان ، پروفیسر محمد ابراہیم اور صوبائی قیادت لیڈ کریگی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ
مطالبات کی منظوری تک جماعت اسلامی کے دھرنے جاری رہیں گے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر جہاں رکاوٹ ہو گی وہی دھرنا ہو گا۔