خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، اپنے فیصلے خود کریں گے: علی امین گنڈاپور

image

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی اور نہیں اپنے فیصلے خود کریں گے۔ بطور وزیراعلیٰ یہ اعلان کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جمعے کو بنوں شہر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے نام پر ڈالر لیے گئے، ہمیں اس پر بھی تحفظات ہیں۔ امریکہ کے غلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’غلط پالیسیوں کی وجہ سے کے پی کے لوگوں نے بہت نقصان اٹھایا۔ بے وقوف انسان وہ ہے جو اپنے تجربے سے نہیں سیکھتا۔‘

وزیراعلیٰ نے بنوں میں چند دن قبل پیدا ہونے والے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’جیسا بنوں کے عوام نے چایا بالکل ویسے ہی فیصلے ہی ہوئے۔ جہاں شرپسندی کا شبہ ہو گا وہاں ہماری پولیس کارروائی کرے گی۔‘

دینی مدارس کا ذکر کرتے ہوئےعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ’مدارس کے بچے ہمارے دل کے قریب ہیں، وہ دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بجٹ میں مدارس کے طلبہ کے لیے فنڈز رکھے ہیں۔ ان طلبہ کو بنیادی تعلیم اور روزگار کا حق بھی دیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پہلے کہا تھا کہ اپنی اصلاح کر لو، جو اصلاح نہیں کرے گا اسے سزا ملے گی۔ کوئی مسلح گروہ یا شخص مجھے خیبرپختونخوا میں نظر نہ آئے۔‘

’ہمارا شخصیت سے تو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن شہدا سے متعلق غلط بات پر مجھے تکلیف ہوتی ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.