محکمہ موسمیات کی پاکستان میں 28 سے 31 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی

image

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے 28 جولائی سے 31 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 27 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگی اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیل جائیں گی۔ اس کے باعث 27 جولائی کی رات سے 31 جولائی تک پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی متوقع ہے۔اسی طرح 28 جولائی سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ، فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں بھی آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی متوقع ہے۔خیبر پختونخوا میں 28 جولائی سے 31 جولائی کے دوران دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ سے بارش کا امکان ہے۔

پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔صوبہ بلوچستان میں 29 جولائی سے 31 جولائی کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ، زیارت، ژوب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور جعفرآباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی متوقع ہے۔اسی طرح سندھ میں 29 اور 30 جولائی کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

مِٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں 28 اور 29 جولائی کو موسم مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم دیامر، استور، سکردو، گلگت، گھانچے اور شِگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیراسی طرح 28 جولائی سے 30 جولائی کے دوران مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب کے مقامی برساتی ندی نالوں اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔28 سے 30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔شدید بارشوں، آندھی چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کمزور انفراسٹرکچر جیسے کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کسان موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔’مسافر اور سیاح سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔‘حکام نے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ’الرٹ‘ رہنے اور کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.