پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے ریمارکس مسترد کر دیئے

image

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا۔

دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد سے توجہ ہٹا نہیں سکتے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے الزامات لگانے کے بجائے بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں قتل، بغاوت اور دہشت گردی کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کو مری روڈ پر دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت

پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پُرعزم ہے۔ جیسا کہ فروری 2019 میں بھارت کی مداخلت کے خلاف اس کے سخت ردعمل کی مثال ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.