طاہر انجم پر تشدد کا ڈراپ سین، ذاتی مفاد کیلئے ڈرامے کا انکشاف

image

لاہور: پنجاب اسمبلی کے سامنے ن لیگ کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن انیلہ ریاض اور لیگی کارکن طاہر انجم نے ذاتی مفاد کے لیے ڈرامہ رچایا۔ دوران تفتیش انیلا ریاض اور طاہر انجم کے موبائل فون پر رابطے ثابت ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلوزسرکٹ فوٹیجز میں انیلا ریاض کو طاہر انجم کے گھر آتا دیکھا گیا۔ دونوں نے وقوعہ سے پہلے مل کر منصوبہ بنایا جبکہ انیلا ریاض طاہر انجم کے گھر سے رکشہ پر بیٹھ کر پنجاب اسمبلی پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریشم نے اپنا اصل نام بتا دیا

ذرائع کے مطابق انیلا ریاض اور طاہر انجم کے موبائل رابطوں اور کلوزسرکٹ فوٹیجز کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔ انیلا ریاض پی ٹی آئی کی مخصوص نشست کی خواہش مند تھی۔

دوسری جانب طاہر انجم مسلم لیگ ن میں اپنا گراف بہتر بنانا چاہتے تھے. طاہر انجم نے مقدمہ درج ہونے سے پہلے انیلا ریاض کو معاف کرنے کا بیان بھی لکھ کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.