تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

image

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ریفرنس کے لیے درخواست دائر کردی۔ ہمارا مطالبہ ہے آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پرچیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور بانی کے خلاف پارٹی بن چکاہے۔ ہم نے بہت برداشت کرلیا۔ اب وقت آچکا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں انتخابی نشان چھیننا، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینا، انتخابات مقررہ وقت پر نہ کروانے کے الزامات شامل ہیں۔

اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں تبدیلی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، مسودے میں مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.