عوام پاکستان پارٹی کا آج کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کا اعلان

image

عوام پاکستان پارٹی نے آج اتوار کو کراچی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج ہو گا، عوام کے لیے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے، نیپرا اوور بلنگ ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

 شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں فوری کمی کی جائے، حکومت اپنے خرچے کم کرے، عوام سے قربانی مانگ رہے ہیں تو خود بھی قربانی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کپیسیٹی چارجز میں 46 فیصد رقم وفاقی حکومت کو جاتی ہے، فرنس آئل اور ایل این جی پر ٹیکس لیا جا رہا ہے، حکومتی ملکیت کے چار ایل این جی پلانٹس ٹیکس کم کیا جائے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.